کوئٹہ (رم نیوز)بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر کھلی جگہوں پر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق خضدار میں آنے والے زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی، اس کی گہرائی 10 کلومیٹر جبکہ زلزلے کا مرکز خضدار سے 75 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔
بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس