راولپنڈی میں شدید بارش کی پیشگوئی، نالہ لئی کے اطراف ہائی الرٹ جاری

راولپنڈی(رم نیوز) محکمہ موسمیات نے راولپنڈی میں وقفے وقفے سے تیز بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ شہر کا مطلع ابر آلود ہے اور بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔اربن فلڈنگ اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے واسا حکام نے نشیبی علاقوں میں اضافی عملہ تعینات کر دیا ہے، جبکہ نالہ لئی اور دیگر نالوں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ کسی بھی ناگہانی آفت یا سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے واسا، ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں ہائی الرٹ پر رکھی گئی ہیں اور متعلقہ عملے کی تمام چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔