لاہور(رم نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور آندھی کے بعد موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، جبکہ گرمی اور حبس کا زور بھی ٹوٹ گیا۔ بارش کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی۔ مریدکے، کاہنہ، قصور اور دیگر علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، جس سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ بارش کے دوران لیسکو کے متعدد فیڈر ٹرپ کرنے سے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، جبکہ گوجرہ میں آندھی کے بعد بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش، گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا