گلگت بلتستان: غذر میں بادل پھٹنے سے سیلاب، شاہراہ قراقرم اور رابطہ سڑکیں بند

گلگت (رم نیوز) گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں بادل پھٹنے سے آنے والے شدید سیلاب نے مکانات، فصلوں اور زرعی اراضی کو شدید نقصان پہنچایا ہے جبکہ متعدد رابطہ سڑکیں بند ہونے سے مقامی آبادی کا دیگر علاقوں سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ پولیس کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سوست سے خنجراب ٹاپ تک شاہراہ قراقرم ٹریفک کے لیے مکمل بند ہے، تاہم ہنزہ میں مرتضیٰ آباد اور حسن آباد کے درمیانی حصے کو بحال کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ دوسری جانب بابوسر ٹاپ پر رواں سیزن کی پہلی برف باری بھی ریکارڈ کی گئی ہے۔