یوم دفاع پر امن کا عزم: پاکستان خطے میں مذاکرات پر یقین رکھتا ہے، جنید انوار چوہدری

اسلام آباد(رم نیوز) وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں مسلح افواج، شہداء اور غازیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 1965ء میں افواجِ پاکستان نے غیر معمولی شجاعت کا مظاہرہ کر کے تاریخ رقم کی اور شہداء کی یہ قربانیاں ہمارا روشن باب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن پوری قوم اپنے شہداء کو عقیدت و احترام سے یاد کرتی ہے جبکہ ہمارے غیور فوجی جوان ملکی دفاع کے لیے پورے عزم کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے جو خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے ہمیشہ پرامن مذاکرات پر یقین رکھتا ہے۔