کراچی (رم نیوز) نشان حیدر پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کے مزار پر ان کی عظیم قربانی کو یاد کرنے اور ٹریبیوٹ پیش کرنے کے لیے ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ ایئر آفیسر کمانڈنگ سدرن ایئر کمانڈ، ایئر وائس مارشل اختر عمران سدوزئی نے تقریب کے مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی، جہاں انہوں نے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور سربراہ پاک فضائیہ کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے شہید کے مزار پر سلامِ عقیدت پیش کیا۔ پائلٹ آفیسر راشد منہاس نے ملکی دفاع اور شجاعت کی تاریخ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے جو لازوال باب رقم کیا، وہ ہمیشہ امر رہے گا۔
وطن پر جان قربان کرنے والے سپوت کو سلام: پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کے مزار پر پروقار تقریب