کوئٹہ سے اندرونِ ملک ٹرین سروس دو روزہ تعطل کے بعد بحال

کوئٹہ (رم نیوز)بلوچستان سے دیگر صوبوں کے درمیان مسافر ٹرینوں کی آمدورفت دو دن کی معطلی کے بعد کامیابی سے دوبارہ بحال کر دی گئی ہے۔ ریلوے انتظامیہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق جعفر ایکسپریس آج اپنے مقررہ وقت پر کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ ہو گئی ہے، جبکہ پشاور سے آنے والی ٹرین بھی آج مقررہ شیڈول کے مطابق کوئٹہ پہنچے گی۔