پاکستان اور ہانگ کانگ ویمنز ٹیمیں آج مدِمقابل

دبئی(رم نیوز)اے سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں پاکستان ویمنز ٹیم آج ہانگ کانگ کے خلاف اہم گروپ میچ میں مدِمقابل ہوگی۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والا یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے شروع ہوگا۔ فاطمہ ثناء کی زیرِ قیادت قومی ٹیم نے ایونٹ کا آغاز فتح سے کیا تھا لیکن دوسرے میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس وقت پاکستان گروپ اے میں 2 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے، اور آج کا یہ میچ جیت کر سیمی فائنل کی دوڑ میں اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کا خواہشمند ہے، جبکہ ہانگ کانگ ایونٹ میں اپنی پہلی فتح کی تلاش میں ہے۔