کراچی (رم نیوز)کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کا غالب رجحان دیکھا گیا، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 75 ہزار پوائنٹس کی اہم حد سے نیچے گر گیا ہے۔ٹریڈنگ کے آغاز ہی سے مارکیٹ میں فروخت کا دباؤ رہا اور انڈیکس میں 800 سے زائد پوائنٹس کی نمایاں کمی کے ساتھ کاروبار ایک لاکھ 74 ہزار 470 پوائنٹس کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج، انڈیکس ایک لاکھ 75 ہزار پوائنٹس کی حد سے نیچے آ گیا