اسلام آباد (رم نیوز) یوم بحریہ کی مناسبت سے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمانِ خصوصی سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف تھے۔ تقریب کے دوران نیول چیف نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور وطن کے دفاع کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہداء کو سلامی پیش کی۔ اس موقع پر شہداء کے ایصالِ ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ تقریب میں پاک بحریہ کے افسران، چیف پیٹی آفیسرز (CPOs)، سیلرز، نیوی سویلینز کے ساتھ ساتھ شہداء کے اہل خانہ نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
یوم بحریہ، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کی یادگار شہداء پر حاضری