کراچی (رم نیوز) یوم بحریہ کے موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ 8 ستمبر کا دن پاک بحریہ کے شہدا اور غازیوں کے نام ہے۔ جنگِ ستمبر میں تاریخی 'آپریشن سومناتھ' (دوارکا) کے ذریعے پاک بحریہ نے دشمن کا ریڈار سٹیشن چند منٹ میں تباہ کیا۔ صدر مملکت نے مزید کہا کہ پاکستان نیوی نے مئی 2025 کے معرکۂ حق میں بھی بھارتی بحریہ کو مؤثر انداز میں روکے رکھا۔ مشرقِ وسطیٰ کے تنازع کے دوران 'آپریشن محافظُ البحر' کے ذریعے ملک کی توانائی سلامتی کو یقینی بنایا گیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک بحریہ جدید ٹیکنالوجی، آبدوزوں اور جنگی جہازوں سے لیس ہو کر ملکی بحری مفادات کے تحفظ کے ساتھ علاقائی امن میں بھی کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔
سمندری حدود کے نگہبانوں کو سلام، پاک بحریہ کا علاقائی امن میں اہم کردار ہے: صدر زرداری