اسلام آباد (رم نیوز)پٹرولیم لیوی کے خاتمے پر حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور منعقد ہوا جس میں جماعت اسلامی نے حکومتی کمیٹی کو 6 تجاویز پیش کر دیں۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ تجاویز کا جائزہ لینے کے بعد جمعرات کو مذاکرات کا اگلا دور ہوگا۔ دوسری جانب جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے کہا کہ پٹرول پر تقریباً 80 روپے لیوی ختم کی جائے، مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔
پٹرولیم لیوی کا معاملہ: جماعت اسلامی کی 6 تجاویز پیش، مذاکرات جمعرات کو ہوں گے