آزاد کشمیر میں 100 روزہ ٹرانسفارمیشن پروگرام جلد شروع کرنے کا اعلان

مظفرآباد(رم نیوز)وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کی زیر صدارت اجلاس میں 100 روزہ اصلاحاتی پلان کا جائزہ لیا گیا، جہاں خطے میں جلد 100 روزہ ٹرانسفارمیشن پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا گیا۔ افتخار گیلانی نے کہا کہ نواز شریف کے وژن اور وفاقی قیادت کے تعاون سے آزاد کشمیر کو پنجاب کی طرز پر ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا تاکہ عوامی فلاحی منصوبوں کے ثمرات براہ راست عوام تک پہنچ سکیں۔