اسلام آباد (رم نیوز)حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 12 روپے 90 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 358 روپے 77 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 381 روپے 77 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان، نئی قیمتیں جاری