جنگ میں کامیابی کے بعد پٹرول کی قیمتیں نیچے آ جائیں گی:ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن (رم نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ جیتنے کے بعد تیل اور پٹرول کی قیمتوں میں تاریخی کمی واقع ہوگی۔ سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ جنگ کے خاتمے کے بعد پٹرول کی قیمتیں تیزی سے گر کر تقریباً 3 ڈالر اور بالآخر 2 ڈالر فی گیلن سے بھی کم ہو جائیں گی۔ انہوں نے یہ عزم بھی ظاہر کیا کہ ایران کو کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیا جائے گا۔واضح رہے کہ آبنائے ہرمز میں کشیدگی اور موجودہ جنگی صورتحال کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کا دباؤ بڑھ چکا ہے