ذیابیطس کی تشخیص کیلئے 6 ارب 80 کروڑ روپے کا منصوبہ شروع، وزیر صحت مصطفی کمال

اسلام آباد (رم نیوز) وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے ملک میں ذیابیطس کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امراض کی بر وقت تشخیص کے لیے 6 ارب 80 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک نئے قومی منصوبے کا اعلان کر دیا ہے۔ اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت نے بتایا کہ اس منصوبے کا آغاز سب سے پہلے وفاقی دارالحکومت سے کیا جا رہا ہے، جس کے بعد اس دائرہ کار کو تمام صوبوں تک بھی وسعت دی جائے گی۔ وفاقی وزیر نے ملک میں شوگر کی بیماری میں تیزی سے اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور اس موذی مرض سے بچاؤ کے ساتھ ساتھ عوام میں اس حوالے سے شعور و آگاہی اجاگر کرنے کی شدید ضرورت پر زور دیا۔