کراچی میں 13 ستمبر سے درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان

کراچی(رم نیوز)محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ کراچی میں 13 ستمبر سے موسم ایک بار پھر گرم ہو جائے گا اور درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کر سکتا ہے۔ ترجمان و ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق 12 اور 13 ستمبر کے دوران ایک مغربی سلسلہ صوبہ سندھ میں داخل ہوگا، جس کے باعث تھرپارکر اور اس کے گردونواح میں بارش متوقع ہے۔ اس مغربی سسٹم کے زیر اثر کراچی میں سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں متاثر ہوں گی اور ہواؤں کا رخ تبدیل ہونے سے شہر میں حبس اور گرمی میں اضافہ ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس سسٹم کی وجہ سے فی الوقت کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔