چین اور برطانیہ کا باہمی تعلقات مضبوط بنانے اور بات چیت سے مسائل سلجھانے کا عزم

بیجنگ(رم نیوز) چینی صدر شی جن پنگ اور برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں دونوں ممالک نے باہمی تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے اور تمام اختلافات بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ چینی صدر کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے مشترکہ مفادات اختلافات سے کہیں زیادہ ہیں، اس لیے تجارتی و معاشی تعلقات کو فروغ دینا ناگزیر ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیکنالوجی، تعلیم، صحت اور مالیات کے شعبوں میں اشتراک کار کو مزید بڑھانے پر اتفاق ہوا۔بات چیت کے دوران روس یوکرین تنازع اور انسانی حقوق سمیت دیگر اہم عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔