برمنگھم(رم نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آخری اور تیسرا میچ آج سے برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں شروع ہوگا۔انگلینڈ کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے جبکہ قومی ٹیم سیریز میں پہلی فتح حاصل کرکے وائٹ واش سے بچنے کی کوشش کرے گی۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایجبسٹن گراؤنڈ کو لکی قرار دیتے ہوئے اچھی کارکردگی کی امید ظاہر کی ہے اور کہا ہے کہ بورڈ کے فیصلے سوچ سمجھ کر کیے گئے ہیں۔
پاک انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ آج برمنگھم میں شروع ہوگا، انگلینڈ کو سیریز میں برتری