تھانہ آبپارہ کی اپ گریڈیشن مکمل، وزیر داخلہ محسن نقوی نے افتتاح کردیا

اسلام آباد(رم نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تزئین و آرائش کے بعد تھانہ آبپارہ کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا۔ وزیر داخلہ نے تھانے کے مختلف شعبوں، ویٹنگ ایریا اور فرنٹ ڈیسک کا دورہ کیا جبکہ سائلین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کی اور کمیٹی کے کردار کو سراہا۔ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ شہریوں کو جدید اور باوقار پولیسنگ کا ماحول فراہم کیا جائے اور ہر سائل کی درخواست پر فوری قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے۔