حکومت کی 7 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری

کراچی(رم نیوز)حکومت نے ملک میں گندم کی طلب پوری کرنے کے لیے 7 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی ہے، جس کے لیے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے بین الاقوامی ٹینڈر جاری کر دیا ہے۔ بولیاں 16 ستمبر کو جمع اور کھولی جائیں گی، جبکہ درآمدی گندم میں سے 3 لاکھ ٹن سندھ، 2 لاکھ 50 ہزار ٹن پنجاب اور 2 لاکھ ٹن خیبرپختونخوا کو فراہم کی جائے گی۔