اسلام آباد(رم نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت جائزہ اجلاس میں ’اپنا گھر‘ پروگرام، زراعت اور ایس ایم ایز کے لیے قرضوں کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے بینکوں کو ہدایت کی کہ وہ کسانوں، چھوٹے کاروبار اور ہاؤسنگ کے شعبے کو آسان قرضے فراہم کریں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ’اپنا گھر‘ پروگرام کے تحت اب تک 53 ہزار سے زائد درخواستیں منظور کی گئی ہیں اور 8 ہزار سے زائد افراد میں 45 ارب روپے سے زائد کے قرضے تقسیم ہو چکے ہیں۔ پائلٹ پراجیکٹ کے تحت اسلام آباد سے رہن کے قابل پلاٹس کی نشاندہی کا نظام شروع کیا جا رہا ہے۔ علاوہ ازیں، جون 2028 تک زرعی اور ایس ایم ای قرضوں کے اہداف کو بڑھا کر 2، 2 کھرب روپے مقرر کیا گیا ہے۔
کم آمدن طبقے کو سستے گھروں کی فراہمی ترجیح ہے: وزیراعظم شہباز شریف