لاہور میں بسنت اور گرینڈ کلچرل میلہ سجانے کا فیصلہ

لاہور(رم نیوز) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) نے لاہور میں روایتی بسنت فیسٹیول اور کلچرل میلے کا انعقاد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ڈی جی پی ایچ اے احمد عثمان جاوید نے تیاریوں پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فیسٹیول کے دوران شہر کے داخلی و خارجی راستوں اور اہم شاہراہوں کو خصوصی لائٹنگ، فلوٹس، خیر مقدمی بینرز اور ثقافتی جھلکیوں سے سجایا جائے گا تاکہ زندہ دلان لاہور کو ایک شاندار اور رنگا رنگ ماحول فراہم کیا جا سکے۔