اسلام آباد(رم نیوز) وفاقی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹو سال 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، جس میں کامیابی کا مجموعی تناسب 85.95 فیصد رہا۔وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیرِ شرکت منعقدہ تقریب میں چیئرمین بورڈ ڈاکٹر اکرام علی ملک نے نتائج کا اعلان کیا۔ امتحانات میں 2 لاکھ 12 ہزار سے زائد امیدواروں نے شرکت کی، اور ہمیشہ کی طرح طالبات کی پاسنگ پرسنٹیج طلباء سے زیادہ رہی۔
وفاقی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا