برمنگھم (رم نیوز)انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان جو روٹ نے سابق سٹار بیٹر کیون پیٹرسن کو وائٹ بال ٹیم کا سپیشلسٹ مینٹور مقرر کیے جانے کا خیرمقدم کیا ہے۔ جو روٹ کے مطابق، 2027 کے ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پیٹرسن کا تجربہ اور کھیل کا علم نوجوان کھلاڑیوں کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوگا۔پیٹرسن اپنے دور میں انگلینڈ کے تیسرے سب سے زیادہ (13,779) رنز بنانے والے کھلاڑی رہے ہیں، جو آئندہ ہفتے سری لنکا کے خلاف وائٹ بال سیریز میں برینڈن میک کولم کے کوچنگ سٹاف کا حصہ بنیں گے
کیون پیٹرسن کی انگلینڈ ٹیم میں واپسی، جو روٹ کا خیرمقدم