برمنگھم (رم نیوز)آکسفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ بہت زیادہ گرم چائے اور کافی پینے سے غذائی نالی کے ایک خاص کینسر (SCC) کا خطرہ تین گنا بڑھ جاتا ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق، مشروب کا درجہ حرارت اور اس کی مقدار دونوں اس بیماری کا سبب بنتے ہیں۔ روزانہ 6 یا اس سے زیادہ گرم مشروبات پینے سے اس کینسر کے خطرے میں 71 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ماہرین کا مشورہ ہے کہ کینسر کے خطرے سے بچنے کے لیے چائے اور کافی کو تھوڑا ٹھنڈا کر کے پینا چاہیے۔
بہت گرم چائے اور کافی گلے کے کینسر کا خطرہ تین گنا بڑھا سکتی ہے، تحقیق