اسلام آباد (رم نیوز)وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ پٹرول 3 روپے 40 پیسے مہنگا ہو کر 367 روپے 75 پیسے جبکہ ڈیزل 6 روپے 72 پیسے اضافے کے بعد 392 روپے 67 پیسے فی لٹر ہو گیا ہے، جن کا اطلاق 10 ستمبر 2026 سے ہو گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی دونوں مصنوعات کی قیمتیں بڑھائی گئی تھیں، مسلسل اضافے پر شہریوں نے شدید مشکلات اور مہنگائی پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نئی قیمتیں نافذ