پاکستان سٹاک مارکیٹ ، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار پوائنٹس پر آ گیا

کراچی(رم نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان کا سلسلہ برقرار ہے۔کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 1000 سے زائد پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار 762 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی مارکیٹ میں 698 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی ۔