اسلام آباد(رم نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عاصم افتخار کو پاکستان کا نیا سیکرٹری خارجہ مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے، اور وہ جلد اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔موجودہ سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ کی مدت ملازمت رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں مکمل ہو رہی ہے، جن کی جگہ عاصم افتخار کو تعینات کیا گیا ہے۔ تقرری سے قبل عاصم افتخار اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے۔
عاصم افتخار نئے سیکرٹری خارجہ مقرر، وزیراعظم نے منظوری دیدی