اسلام آباد(رم نیوز) دفتر خارجہ کے ترجمان سجاد حیدر خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں واضح کیا ہے کہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر حل طلب مسئلہ ہے اور بھارت کے ہتھکنڈوں سے اس کی متنازع حیثیت تبدیل نہیں ہو سکتی۔ ترجمان نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور یاسین ملک کی غیر قانونی قید پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت کی اور سہارنپور میں پرانی مسجد مسمار کرنے کے واقعے کو قابل مذمت قرار دیا۔ انہوں نے وزیراعظم کے دورہ کرغزستان اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی مصری وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔
بھارت کشمیر کی متنازع حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا، دفتر خارجہ