خام تیل کی قیمت 101 ڈالر فی بیرل سے تجاوز

لندن(رم نیوز)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور برینٹ خام تیل 101 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا ہے۔ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو ابتدائی ایشیائی کاروبار میں برینٹ خام تیل کی قیمت 101.28 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی۔ جولائی کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل کی حد سے اوپر گئی ہیں۔ آبنائے ہرمز عالمی توانائی کی تجارت کا انتہائی حساس اور اہم سمندری راستہ ہے، جہاں سے معمول کے حالات میں دنیا کا تقریباً پانچواں حصہ (20 فیصد) تیل گزرتا ہے۔ اس راستے پر کسی بھی قسم کی رکاوٹ یا کشیدگی براہ راست عالمی سپلائی چین کو متاثر کرتی ہے۔