"یوں دی ہمیں آزادی۔۔۔۔"،قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی آج 78 ویں برسی

کراچی(رم نیوز)بانی پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کی 78 ویں برسی آج ملک بھر میں ملی جذبے اور بھرپور عقیدت کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ 25 دسمبر 1876ء کو کراچی میں جنم لینے والے بابائے قوم نے اپنی بے مثال سیاسی بصیرت، مدبرانہ قیادت اور آہنی عزم کے بل بوتے پر برصغیر کے مسلمانوں کے لیے دنیا کے نقشے پر ایک الگ اور آزاد خطہ حاصل کیا۔ قیامِ پاکستان کے صرف 13 ماہ بعد، 11 ستمبر 1948ء کو آپ اس دارِ فانی سے کوچ کر گئے تھے۔ آج کا یہ دن جہاں قائدِ اعظم کی گراں قدر خدمات کی یاد دلاتا ہے، وہیں یہ تقاضا بھی کرتا ہے کہ ہم ان کے عطا کردہ زریں اصولوں "اتحاد، ایمان اور تنظیم" کو اپنا کر پاکستان کو ایک مستحکم، روشن اور باوقار فلاحی ریاست بنانے کے لیے اپنے عزم کی تجدید کریں۔