پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز بھی اضافہ، نئی قیمتیں جاری

اسلام آباد(رم نیوز) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول 3 روپے 5 پیسے اور ڈیزل 5 روپے 37 پیسے فی لٹر مہنگا کر دیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 370 روپے 80 پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 398 روپے 4 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا تھا۔