پاکستان سٹاک ایکسچینج ، ہنڈرڈ انڈیکس میں 2500 سے زائد پوائنٹس کی کمی

کراچی(رم نیوز)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی شدید مندی کا رجحان برقرار ہے۔ کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج میں 2,500 سے زائد پوائنٹس کی بڑی گراوٹ ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں بینچ مارک KSE-100 انڈیکس کم ہو کر 1 لاکھ 66 ہزار 141 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کے کاروباری سیشن کے اختتام پر بھی مارکیٹ میں 3,078 پوائنٹس کی نمایاں کمی دیکھی گئی تھی اور انڈیکس 1 لاکھ 68 ہزار 865 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔