ویمنز ایشیا کپ کا فیصلہ کن معرکہ، آج پاکستان اور سری لنکا کا بڑا ٹاکرا

دبئی(رم نیوز) اے سی سی ویمنز ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آج پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں فائنل میں جگہ بنانے کے لیے دبئی سٹیڈیم میں شام 7 بجے آمنے سامنے ہوں گی۔ ٹورنامنٹ کے اس اہم مرحلے تک پہنچنے کے لیے دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا ہے، تاہم سری لنکا کی ٹیم اب تک ایونٹ میں ناقابل شکست رہی ہے۔ یاد رہے کہ پہلے سیمی فائنل میں بھارت بنگلہ دیش کو شکست دے کر پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکا ہے، اور اتوار کو ہونے والے فائنل میں اس کا مقابلہ آج کے میچ کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔