کراچین(رم نیوز) بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا 78 واں یومِ وفات ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزارِ قائد پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ صوبائی وزراء، مشیر، معاونین خصوصی اور ایڈیشنل آئی جی بھی مزارِ قائد پر موجود تھے۔تینوں مسلح افواج کے اعلیٰ نمائندگان نے بھی مزارِ قائد پر حاضری دے کر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ ہمیں ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر قائدِ اعظم کے بتائے ہوئے رہنما اصولوں پر چلنا ہوگا اور پاکستان کے آئینی و جمہوری نظام کو مضبوط بنانا چاہئے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ علامہ اقبال کا دیکھا ہوا خواب قائد اعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں پورا ہوا، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو تا قیامت سلامت اور متحد رکھے۔
قائد اعظم محمد علی جناح کا یومِ وفات، گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ کی مزارِ قائد پر حاضری