کراچی میں بارش کا نیا سلسلہ،خلیج بنگال اور بھارت میں ہوا کا کم دباؤ فعال

کراچی(رم نیوز)خلیج بنگال اور بھارتی علاقے میں ہوا کا کم دباؤ بننے کے بعد محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی جاری کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ نیا موسمی سسٹم 13 ستمبر کو سندھ کی حدود میں داخل ہوگا۔ محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری کے مطابق خلیج بنگال اور بھارت کے علاقے اڑیسہ کے قریب ہوا کا کم دباؤ موجود ہے۔یہ سسٹم 13 ستمبر کو سندھ میں داخل ہوگا جس کے نتیجے میں صوبے کے مختلف حصوں میں موسم تبدیل ہوگا۔کراچی میں 14 سے 16 ستمبر کے دوران گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، جو اس دوران وقفے وقفے سے جاری رہ سکتی ہے۔