پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(رم نیوز)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔پٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 5 روپے 2 پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں 5 روپے 28 پیسے کا نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اس اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت بڑھ کر 375 روپے 82 پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 403 روپے 32 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کے مطابق ان نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے صرف تین روز کے لیے ہوگا۔ واضح رہے کہ اس سے گزشتہ روز بھی حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 37 پیسے فی لٹر کا اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد پے در پے اضافے سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔