واشنگٹن(رم نیوز) امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے دوٹوک الفاظ میں اعلان کیا ہے کہ امریکہ آبنائے ہرمز کا مکمل کنٹرول سنبھالے ہوئے ہے اور ایران کے خلاف جاری جنگ کو اس کے آخری انجام تک لے کر جائے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا تھا کہ ایرانی حکومت گزشتہ تقریباً نصف صدی سے مسلسل امریکہ کی بربادی کی آرزومند رہی ہے، اور واشنگٹن کے خلاف یہ کشمکش کبھی ختم نہیں ہوئی بلکہ آج بھی پوری شدت کے ساتھ جاری ہے۔امریکی وزیر دفاع نے عزم ظاہر کیا کہ دنیا بھر میں برائی کے خلاف جاری اس جنگ کو کسی صورت ادھورا نہیں چھوڑا جائے گا، اور یہ جدوجہد قیامت کے دن تک جاری رہے گی۔
آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول، ایران کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے: امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ