پاکستان سٹاک مارکیٹ، انڈیکس میں 1800 سے زائد پوائنٹس کی کمی

کراچی (رم نیوز)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔ پیر کے روز کاروبار کے آغاز پر ہی بازارِ حصص میں بڑا خسارہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں 1800 سے زائد پوائنٹس کی گراوٹ کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس گر کر 1 لاکھ 68 ہزار 691 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس 1 لاکھ 70 ہزار 511 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔