کراچی(رم نیوز)کے الیکٹرک نے 17 گھنٹے کے طویل تعطل کے بعد دھابیجی پمپنگ سٹیشن کی بجلی بحال کر دی ہے۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق بجلی کی بحالی کے بعد متاثرہ 10 میں سے 8 پمپس فعال کر دیے گئے ہیں، جس سے شہر کو پانی کی فراہمی بحال ہو گئی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز صبح کیبل فالٹ کے باعث ہونے والے بڑے بریک ڈاؤن سے دھابیجی کے 10 پمپس غیر فعال ہو گئے تھے، جس کے باعث شہر کو 198 ملین گیلن پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
دھابیجی پمپنگ سٹیشن کی بجلی 17 گھنٹے بعد بحال، کراچی کو پانی کی فراہمی شروع