عمان میں ایران اور خلیجی ریاستوں کے مابین آبنائے ہرمز پر مذاکرات کا اجلاس ملتوی

مسقط (رم نیوز)عمان کی میزبانی میں ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان آبنائے ہرمز کے امور پر ہونے والا اہم مذاکراتی اجلاس فی الحال موخر کر دیا گیا ہے۔ عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں اجلاس ملتوی کیے جانے کی تصدیق کی ہے، تاہم اس کی کوئی نئی تاریخ یا التواء کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔ اس اہم اجلاس میں ایران اور خلیجی ریاستوں کے مابین آبنائے ہرمز سے متعلق ممکنہ سکیورٹی انتظامات اور تجارتی معاہدوں پر غور کیا جانا تھا۔