تہران (رم نیوز)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایک انٹرویو میں واضح کیا ہے کہ ایران نے خطے میں کبھی جنگ شروع نہیں کی بلکہ وہ امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت کے جواب میں اپنے دفاع پر مجبور ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ حملے بین الاقوامی قوانین کے منافی ہیں اور ایران کا جوہری ہتھیار بنانے کا کوئی ارادہ نہیں۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ معاہدے کے قریب پہنچنے کے باوجود امریکہ اور اسرائیل نے حملہ کیا، جبکہ خطے کے تمام ہمسایہ ممالک (بشمول پاکستان، سعودی عرب اور دیگر) کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں۔ صدر پزشکیان نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں موجود امریکی فوجی اڈے ہی تمام مسائل کی اصل جڑ ہیں۔