پنجاب میں 13 سے 17 ستمبر تک دفعہ 144 نافذ

لاہور(رم نیوز) پنجاب حکومت نے سکیورٹی خدشات اور انٹیلیجنس رپورٹس کے پیش نظر صوبے بھر میں 13 سے 17 ستمبر 2026 تک دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، دہشتگرد تنظیموں کی جانب سے عوامی اجتماعات اور ریلیوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی اطلاعات تھیں، جن کی روک تھام کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ پابندی کے دوران صوبے بھر میں کسی بھی عوامی مقام، شاہراہ یا کھلی جگہ پر پانچ یا اس سے زائد افراد کے اکٹھا ہونے، جلسے، جلوس، دھرنے اور ہتھیاروں کی نمائش پر مکمل پابندی ہو گی۔