اسلام آباد (رم نیوز) الیکشن کمیشن کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق 2 جولائی کے بعد ملک بھر میں 2 لاکھ 94 ہزار 818 نئے ووٹرز کے اضافے سے کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 68 لاکھ 69 ہزار 217 ہو گئی ہے۔ صوبائی لحاظ سے پنجاب 7.75 کروڑ ووٹرز کے ساتھ سرفہرست ہے، جبکہ سندھ میں 2.87 کروڑ، خیبرپختونخوا میں 2.34 کروڑ، بلوچستان میں 58 لاکھ اور اسلام آباد میں 12.64 لاکھ ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔ ملک بھر میں خواتین ووٹرز کی تعداد 6.39 کروڑ ہو چکی ہے جبکہ لاہور سب سے زیادہ ووٹرز اور خواتین ووٹرز کے اعتبار سے بھی پہلے نمبر پر ہے۔
ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 68 لاکھ سے تجاوز کر گئی