شرح سود بڑھے گی یا برقرار رہے گی؟ سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

کراچی(رم نیوز)ملک میں شرح سود کے تعین کے لیے سٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اہم اجلاس آج منعقد ہوگا۔اجلاس میں ملک کی مجموعی معاشی صورتحال اور افراط زر کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، جس کے بعد کمیٹی آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لیے نئی شرح سود کا اعلان کرے گی۔ اگست میں افراط زر کی شرح دہرے ہندسے تک بڑھنے کے بعد معاشی ماہرین کی جانب سے یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سٹیٹ بینک پالیسی ریٹ میں اضافہ کر سکتا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ جائزوں میں شرح سود کو 11.50 فیصد پر برقرار رکھا گیا تھا۔