سلو اوور ریٹ ، انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میں پاکستان کے 11 پوائنٹس مائنس اور بھاری جرمانہ

لاہور(رم نیوز)انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں سلو اوور ریٹ کے باعث پاکستان کرکٹ ٹیم کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ میچ ریفری نے قومی ٹیم پر 50 فیصد میچ فیس جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 11 پوائنٹس بھی ضبط کر لیے ہیں۔ آئی سی سی کے مطابق، پاکستانی ٹیم مقررہ وقت میں 11 اوورز کم کرانے کی مرتکب ہوئی تھی۔ قوانین کے تحت ہر کم اوور پر 1 پوائنٹ اور 5 فیصد میچ فیس کاٹی جاتی ہے، اور چونکہ ٹیم 11 اوورز پیچھے تھی، اس لیے زیادہ سے زیادہ حد کے نفاذ کے تحت 11 پوائنٹس کی کٹوتی اور 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔ یہ فیصلہ آن فیلڈ امپائرز پال ریفل، کرس گیفانی اور تھرڈ امپائر کی شکایت پر میچ ریفری رنجن مدوگالے کی جانب سے سنایا گیا۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سلو اوور ریٹ کی خلاف ورزی کا اعتراف کر لیا، جس کے بعد اس معاملے پر مزید سماعت کی ضرورت نہیں پڑی۔