انقرہ(رم نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کا مشترکہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کے لیے ایک مثبت پیغام ہے جس کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔ ترک صدر نے کہا کہ آبنائے ہرمز اور خلیج کے خطے کو درپیش سنگین چیلنجز کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ترکیہ اسلامی دنیا کو درپیش مشکلات کا خاتمہ کرنے اور خطے میں پائیدار استحکام کے لیے اپنی تمام تر کوششیں جاری رکھے گا۔
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کے لیے اہم پیش رفت ہے: ترک صدر