بوکاوو(رم نیوز) مشرقی کانگو کے شہر بوکاوو میں شدید آتشزدگی کے دلخراش واقعے میں دو سکولوں اور 300 گھروں سمیت بڑے پیمانے پر املاک خاکستر ہو گئیں، جبکہ حادثے میں 19 لڑکیوں اور 10 لڑکوں سمیت 29 طلبا جان سے گئے۔مقامی حکام کے مطابق آگ پہلے ایک رہائشی گھر میں لگی جو تیزی سے پھیل گئی اور اس نے قریبی تعلیمی اداروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ انتظامیہ نے اس المناک واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
کانگو: دو سکولوں اور 300 گھروں سمیت بڑے پیمانے پر املاک خاکستر