اسلام آباد(ر م نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک بھر میں جاری شدید بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی سخت ہدایت کی ہے۔چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں عوام کو فوری امداد اور ریلیف کے لیے تمام وسائل استعمال کیے جائیں۔ انہوں نے سڑکوں اور پلوں پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے صوبائی اداروں اور متعلقہ محکموں کے باہمی رابطوں کو مزید موثر بنانے کی بھی ہدایت کی، جبکہ چیئرمین این ڈی ایم اے نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کیے گئے انتظامات پر بریفنگ دی۔
ممکنہ سیلابی صورتحال ، وزیراعظم شہباز شریف کا تمام اداروں کو فوری تیار رہنے کا حکم